پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آزاد جموں و کشمیر کےعوام نے فسادی جتھے کومستردکردیا

kashmir-pak

آزاد جموں و کشمیر کےغیورعوام نے فسادی جتھے(کالعدم ایکشن کمیٹی) کومستردکردیا-

آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے فسادی جتھے کی جانب سے امن وامان تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،آزادجموں وکشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد اور ضلع کوٹلی کے شہریوں کا کہنا ہےکہ آزادجموں وکشمیر کےباشعورعوام نےفسادی جتھےکومکمل طورپررد کردیا ہے-

شہری نے کہا کہ اس انتشاری ٹولے کی وجہ سے راولاکوٹ میں بچوں کی تعلیم کا حرج اوران کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، ریاست میں کسی کو بنکر بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،ایسے عناصر کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے،فسادی جتھےکےانتشاری عناصرریاست کا امن وامان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش میں ملوث ہیں ،آزاد جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہیں تاہم انتشاری ٹولہ ہٹ دھرمی پر اتراہوا ہے-