جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا ڈونا آف ہاکی کے نام سے معروف سابق قومی کپتان کا سیاست میں قدم رکھنے فیصلہ


پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فارورڈ شہباز احمد سینئر نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


میراڈونا آف ہاکی’ کے نام سے معروف ذرائع کے مطابق ‘ سابق قومی کپتان آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخاب لڑیں گے اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کرنے والے ہیں۔


ذرائع کے مطابق ہاکی کے سابق کھلاڑی کا ارادہ آئندہ آنے والے عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد کے کسی حلقے سے حصہ لینے کا ہے، جس کا باضابطہ اعلان وہ جلد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔


شہباز احمد سینئر کا شمار ہاکی تاریخ کے سب سے جادوگر اور بہترین فارورڈز میں ہوتا ہےمیدان میں ان کی حیران کن رفتار، لاجواب ڈربلنگ اور باڈی ڈاج کی بنیاد پر انہیں دنیا بھر میں ’میراڈونا آف ہاکی‘ اور ’مین ود الیکٹرک ہیل‘ جیسے تاریخی القابات سے نوازا گیا،ان کی قیادت میں پاکستان نے 1994 کا ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، جو اب تک پاکستان کی آخری عالمی فتح ہے۔ اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 92 گول اسکور کیے۔


شہباز سینئر کو ہاکی کی تاریخ کا وہ واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈ کپ (1990 اور 1994) میں ‘مین آف دی ٹورنامنٹ’ قرار دیا گیاہاکی کے شعبے میں ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’ہلالِ امتیاز‘ سے بھی نوازا ہے۔