جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ترک اور امریکی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عالمی امور پر تبادلہ خیال


ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی کشیدگی اور یوکرین جنگ سمیت عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا-


ترک ایوانِ صدر کے مطابق اردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون تیز کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا، دونوں ممالک 2027 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 100ویں سالگرہ منائیں گے۔


صدر اردوان نے آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل حل کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔


ترک صدر نے یوکرین اور روس کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اردوان اور ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد دی۔