امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی

امریکا کے مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی، دونوں صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر آگئی۔
رائٹرز اور اپسوس سروے کے مطابق امریکا کے مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی، دونوں صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر آگئی،66 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ 31 فیصد کارکر دگی سےمطمئن دکھائی دیے47 فیصد نے فوراً انتخابات ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹ جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن کو ووٹ دینے کا کہا ۔
سروے کے مطابق 68 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں اور 40 فیصد معاشی معاملات کےلیے ڈیموکر یٹس کو ریپبلکنز پر ترجیح دیتے ہیں، ایران پر فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی مقبولیت کو نقصا ن پہنچا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنا انتہائی مشکل امر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، اس وقت تک ایران پر اقتصادی دباؤ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ’ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔





