منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

gold price in pakistan today

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں  کمی ہوئی ہے-


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  13 ڈالر کی کمی کے بعد 3ہزار 996 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 136 روپے ہو گئی،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 115 روپے کی کمی سے 3لاکھ 61ہزار 913 روپے کی سطح پر آگئی ہے-


علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 85سینٹس کی کمی سے 53،15ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 85 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہےفی تولہ چاندی کی قیمت میں 85 روپے کی کمی سے 5ہزار 793 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 73 روہے کی کمی سے 4ہزار966روپے کی سطح پر آگئی۔