کولکتہ سے ممبئی جانیوالی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی

مصنف:
بھارت کے شہر کولکتہ سے ممبئ جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے،جس کے بعد ہنگامی حفاظتی اقدامات کیے گئے اور تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ ملا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر فضائی ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی,واقعے کے بعد طیارے کو ہوائی اڈے کے رن وے سے ایک الگ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا,جس کے بعد طیارے کی تلاشی لی گئی-
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی شروع کردی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتا لگایا جاسکےتاحال دھمکی دینے والے شخص کی شناخت، نوٹ کے پس منظر اور طیارے کی تلاشی کے نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔




