بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آئی جی سندھ کا ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی کا دعویٰ


آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے۔


جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17 فیصد اور زخمی ہونے کے واقعات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔،کراچی میں 42 ہزار پولیس اہلکار ہیں ہمیں 60 ہزار چاہئیں لیکن 60 ہزار وہ ہوں جو ایجوکیشن وٹیکنالوجی کو سمجھ سکیں۔


آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تعاون سے کراچی میں کیمروں کی تعداد 32 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی ہے جب کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔


آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ گھریلو ملازماؤں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق گرفتار ایک ملزمہ نے ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس اور سینٹرل کے علاقوں میں 18 ڈکیتیوں میں کردار ادا کیا۔