اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ٹرک ہجوم پر چڑھ گیا،13 افراد ہلاک


بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران تیز رفتار ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔


بھارتی حکام کے مطابق، واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا، جس پر صدر دروپدی مرمو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا, بھاری سامان سے لدا ٹرک مبینہ طور پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور ایک مندر میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں کو روندتا ہوا گزر گیا۔


بھارتی میڈیا نے  اسپتال کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم، زخمیوں کی مجموعی تعداد سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔


بھارتی صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


بھارت کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہا ر کیا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ گوالیار میں عقیدت مندوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں گہرا دکھ ہے۔


یہ واقعہ ایک ایسےوقت میں پیش آیا ہے جب بھارت میں ایک اورمذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑکے نتیجے میں بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا تھا۔


حکام کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی بھارت میں درگاپوجا کی ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھےابتدائی اطلاعات کے مطابق، اچا نک بارش اس بھگدڑ کی ممکنہ وجہ تھی۔


واضح رہے کہ بھارت میں ٹریفک حادثات بھی ایک سنگین مسئلہ ہیں، بھارتی وزارتِ سڑک و شاہراہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، یعنی روزانہ اوسطاً 500 سے زیادہ اموات ہوئیں۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان حادثات کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کا ناقص بنیادی ڈھانچہ، گاڑیوں کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی تھکن شامل ہیں۔