سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں،پاکستانی ٹیم میچ میں تقریباً 300 رنز کا ہدف دینے کی کو شش کرے گی۔
سیریز کے افتتاحی میچ کے بعد پاکستان 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ کا سامنا کرے گا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی،اس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ گروپ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ جبکہ 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گاسری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے گروپ مرحلے کی 2 بہترین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، فیصلہ کن مقابلہ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔
پاکستانی اسکواڈ: صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
سری لنکن اسکواڈ: اویشکا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کوسل مینڈس (کپتان و وکٹ کیپر)، پون رتناياکے، سہان آراچیگے، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، سچندو کولمباجے، ایشان ملنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا۔
مزید پڑھیں





