بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، متعدد ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی سرکل نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر متحرک سائبر فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ایجنسی نے چکری روڈ پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ’عباسی کال سینٹر‘ پر چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا,ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان جعلی ٹیلی گرام پروفائلز کا استعمال کرتے ہوئے آسٹریلوی شہریوں کو ہد ف بناتے تھےاورجعلی یوٹیوب ٹاسکس اور یو ایس ڈی ٹی (USDT) کرپٹو کرنسی انویسٹمنٹ کےنام پر ان سےلاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران کال سینٹر سے بھاری تعداد میں کمپیوٹر سسٹمز، سرورز اور موبائل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان، مینیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) این سی سی آئی اے، سید علی ناصر رضوی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایجنسی سائبر کرائمز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنانا نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی اولین ترجیح ہے-
مزید پڑھیں





