عراق اور امریکا کا فوجی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

عراقی وزیر دفاع نایف الشمری نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور اسٹیون فیگن سے ملاقات کی,جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عراقی وزیر دفاع نایف الشمری نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور اسٹیون فیگن سے ملاقات کی۔ عراقی وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں عراق اور امریکا کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون کے فروغ اور دفاعی شعبے میں مستقبل کے امکانات پر گفتگو ہوئی، تاہم وزارت نے کسی نئے فوجی معاہدے، اسلحہ ڈیل یا مخصوص فوجی منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عراق میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی فوج کا جنگی مشن باضابطہ طور پر ختم ہوچکا ہے اور دونوں ممالک اپنے تعلقات کو نئے دوطرفہ فریم ورک میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
یہ ملاقات خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 30 ستمبر 2026 کو عراق میں امریکی قیادت میں آپریشن انہیرنٹ ریزولو کا 12 سالہ مشن ختم ہوگیا۔ اس کے بعد عراق کی سیکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری عراقی فورسز کو منتقل ہوگئی ہے، جبکہ واشنگٹن نے تربیت، انٹیلی جنس اور مخصوص سیکیورٹی معاونت جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے-
مزید پڑھیں





