Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کی ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور بالخصوص تجارت و اقتصا دی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی,دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔


دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیشرفت کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا,اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے آئندہ رابطوں کے لیے اہم ہوگی۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL