Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، اسلام پورہ کی طالبہ کی انٹرمیڈیٹ امتحان میں بورڈ میں پہلی پوزیشن

مصنف:

لاہور ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، اسلام پورہ لاہور کی ہونہار طالبہ مبشرہ دختر محمد وسیم نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے لاہور بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے پری میڈیکل گروپ کی طالبات میں بھی پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔


مبشرہ نے 1200 میں سے 1158 نمبر حاصل کرکے اپنے کالج، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کردیا۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر کالج انتظامیہ، پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے طالبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔کالج انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مبشرہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کریں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طالبہ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔


لاہور تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولرامتحانات توصیف الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا ۔ گورنمنٹ کالج اسلام پورہ کی مبشرہ وسیم نے 1158نمبر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے سید محمد محی الدین نے 1158نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد احمد شوکت نے 1157نمبر اور پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ لاہور کے محمد زنیر امجد نے 1157نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج جوہر ٹائون کی طالبہ عائشہ بخش نے 1156نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پری میدیکل (بوائز ) گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سید محمد محی الدین نے 1158نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ کالج آف سائنس فیروز پور روڈ لاہور کے محمد زنیر امجد نے 1157اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاوہر کے محمد احمد شوکت نے 1157نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور کپس کالج فار بوائز گرین ٹائون کے حافظ محمد عیسیٰ گل 1155نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔


پری میڈیکل ( گرلز ) گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسلام پورہ لاہور کی مبشرہ وسیم نے 1158نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، نجی کالج شاہکوٹ کی کائنات شہزادی نے 1153نمبرلیکر دوسری پوزیشن اور کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج جوہر ٹائون کی عائزہ عمران نی1152نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ (بوائز ) گروپ میں پنجاب کالج ٹائون شپ کے محمد حسن علی خان نے 1154نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد احمد نے 1152نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اور پنجاب گروپ آف سائنس فیروز پور روڈ لاہور کے فیضان ایزاد نے 1150نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ ( گرلز ) گروپ میں عائشہ بخش نے 1156نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ ارفعہ فاطمہ نے 1153نمبرزلیکر دوسری اور حلیمہ عباس نے 1151نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جنرل سائنس گروپ بوائز میں فرید کمال شرافت نے 1141اور محمدایان نے 1141نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ،سید محمد مرتضیٰ مہدی نقوی نے 1133نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن جبکہ حافظ عدیل الرحمن نے 1131اور عبدالرحمان نے بھی 1131نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ گرلز میں سمیعہ رضوی نے 1143نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ممتاحینہ رفیق نے 1138اور نمرہ دین محمدنے بھی 1138نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن لی۔ابریشم کاشف نے 1136نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کامرس گروپ (بوائز) میں محمدطحہ بن عاطف نے 1094نمبرزکیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ علی اکبر نے 1076نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن اور غلام ہمایوں دین نے 1070نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ گرلز میں طالبہ جویریہ نے 1093نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

جبکہ شمزہ مصطفی نے 1080نمبر لیکر دوسری اور رابعہ کرن نے 1074نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے علاوہ ہومینٹیز گروپ بوائز میں سلمان خان نے 1090نمبر لیکر پہلی حاصل حاصل کی۔ جبکہ محمد زین خان نے 1082نمبروں کے ساتھ دوسری اور احسن نواز نے 1073نمبروں کے ساتھ تیسرے پوزیشن حاصل کی ۔ ہومینٹیز گروپ گرلز میں حفصہ نے 1102نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شفاء عبدالصمد نے 1100نمبروں کے ساتھ دوسری اور مائرہ عمران نے 1098نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL