جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر میں پولیس کی کارروائی: اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا


باڑہ شیخان میں پولیس کی کامیاب کارروائی, فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہو گیا-


تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور پولیس و سی ٹی ڈی کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا۔ سی ٹی ڈی ریکارڈ کے مطابق وہ میدانک کے علاقے میں متعدد سکیورٹی چیک پوسٹوں پر براہِ راست حملوں سمیت جمرود کے علاقے علی مسجد میں آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔


گرفتاری کے خوف سے وہ پچھلے تین سال سے افغانستان میں مقیم تھا اور حال ہی میں دہشت گردوں کی ایک تشکیل کا کمانڈر مقرر ہو کر دہشت گردی کی غرض سے پاکستان داخل ہوا تھا کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد کی جانب سے گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔


انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو جہنم واصل کرنے پر پولیس جوانوں کی تعریف کی اور شاباش دی۔


انہوں نے کہا کہ بہترین کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر کو ہلاک کر کے سینکڑوں معصوم جانوں کو بچانے والے پولیس اہلکار قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین کو آخری دہشت گرد سے پاک کرنے تک آپریشنز اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔