نیاز اللہ خان نیازی انصاف لائرز فورم پاکستان کے چیف آرگنائزر مقرر

پاکستان تحریک انصاف نے نیاز اللہ خان نیازی کو انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) پاکستان کا چیف آر گنائزر مقرر کر دیا ہے، جبکہ ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ تقرری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے,اعلامیے میں نیاز اللہ خان نیازی کی پارٹی کے لیے خدمات، محنت اور وابستگی کو سرا ہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ترجمان بھی ہیں۔
ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ان کی قیادت میں انصاف لائرز فورم مزید مضبوط، متحد اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر منظم ہوگا-
https://x.com/BarristerGohar/status/2120768459135181250?a=9xzVJ5Jdr2C1bzwpzWM&s=20
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میں انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں انصاف لائرز فورم مزید مضبو ط، متحد اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر منظم ہوگا اور آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مؤثر اور بھرپور کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں





