بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل جاری

Khawaja Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چوہدری سالک حسین پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان کسی مستقبل کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہو سکتا ہے۔


ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ چوہدری سالک حسین ان کے لیے نہایت قابل احترام ہیں اور وہ ان کے بزرگوں کو بھی اپنے بز ر گوں جیسی عزت دیتے ہیں، تاہم پنجاب میں کرپشن سے متعلق ان کا بیان ان کی محدود سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے, کرپشن ہمارے معاشر ے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ملک کو اس لعنت سے نجات دلانا وفاقی اور صوبائی سطح کی تمام سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


https://x.com/KhawajaMAsif/status/2117934712383816160?a=cPtlX6HeSCqZyc8JrVw&s=20


انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، جبکہ دونوں حکومتوں کی قیادت مسلم لیگ ن کے پا س ہےاگر چوہدری سالک حسین کا یہ بیان کسی مستقبل کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مریم نواز کی حکومت کو نشانہ بنا کر پنجاب اور وفاق میں اپنے لیے سیاسی جگہ پیدا کرنا اور اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانا ہے، تو پھر اس بیان کی سمجھ آتی ہے۔


خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز جس انداز میں پنجاب کے شہروں اور دیہات کی خدمت کر رہی ہیں اور صوبائی حکومت عوامی خدمت کے جو نئے معیار قائم کر رہی ہے، وہ سیاسی مخالفین کے لیے ایک بہت مشکل چیلنج ثابت ہوں گے۔


واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔