اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایم این اے خرم شہزاد کے بیٹے کی سرکاری گاڑی سے سگنل پر کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی

Accident-2

 اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد کے بیٹے کی گاڑی سے سگنل پر کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کے بیٹے نے باپ کی سرکاری گاڑی (GAW-308) سے دامن کوہ سگنل پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔


https://x.com/aliimranabbasi/status/2111581664661143798?s=20


پولیس کے مطابق اسلام آباد کے دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکرماری، ایم این اے خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلارہا تھا،خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔