خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی، بدانتظامی اور گورننس کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام

خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں دہشتگردی، بدانتظامی اور گورننس کے مسائل پر قابو پانے میں عملی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرے۔
صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، امن عامہ کے مسائل اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال مزید سنگین ہونے اور سیاسی تصادم کے نتیجے میں بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مشتعل افراد کی جانب سے عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مختلف منصوبے بھی سامنے آئے ہیں، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے تمام قانونی تقاضے پورے ہوچکے ہیں، اس لیے وفاقی حکومت فوری طور پر آئینی اقدامات کرے۔
صوبے میں پھیلی غیر یقینی صورتحال کے خاتمے اور ممکنہ فسادات سے نمٹنے کے لیے فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ صوبے اور عوام کو کسی مجرم اور سزا یافتہ فرد واحد کی سیاست کا ایندھن بننے سے بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں





