Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عالمی برادری بھارت میں عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ صومالیہ حادثے میں بچ جانے والے عملے کے ارکان کو بحفاظت گورو شہر منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران متعدد سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ کے 81ویں اجلاس میں شرکت کی اور سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے صومالیہ کے قریب بحری جہاز پر حملے کے دوران پاکستانی شہریوں سمیت عملے کے ارکان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔