شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات

انقرہ: شامی حکومت کے نمائندوں اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان ایک خفیہ براہِ راست ملاقات ہوئی ہے، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام اور حزب اللہ کے درمیان پہلی معلوم براہِ راست ملاقات تھی، جس میں شامی انٹیلی جنس اور وزارتِ خارجہ کے حکام سمیت حزب اللہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ترکیہ کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی دعوت پر منعقد ہوئی، جس میں شام اور حزب اللہ کے درمیان تعلقات اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شامی حکام نے حزب اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحد پار اسمگلنگ روکنے اور شام، بالخصوص جنوبی علاقوں میں اپنے باقی ماندہ خفیہ نیٹ ورکس ختم کرنے میں تعاون کرے۔
رائٹرز کے مطابق ایک شامی عہدیدار نے بتایا کہ شام نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی قسم کی فوجی مداخلت نہیں کرے گا۔
ملاقات کو بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
مزید پڑھیں





