لاہور: ڈیفنس فیز 6 میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3کی موت

مصنف:
لاہور: ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک کے المناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر گاڑیوں کے درمیان ریس لگانے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں




