Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن،ترجمان پاک فوج تفصیلات سامنے لے آئے

ispr
مصنف:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آپریشن کیا۔ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا،29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔


ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ 29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔ دہشتگرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جارہا ہے، بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات کا دعویٰ کیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔دعویٰ کیا گیا کہ محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ پاک فوج کا سابق حوالدارتھا،بھارتی نیوز سروس نے سروس کارڈ کا حوالہ بھی دیا،موسیٰ عرف آصف فوجی کو سپرمین بناکر پیش کیا گیا،یہ بھی دعویٰ کیا کہ موسیٰ کے تین ساتھی بھی مارے گئے ، بھارت نے دعویٰ کیا کہ سپرمین موسیٰ نے مختلف علاقوں میں حملے کیے


پاکستان آرمی کا بھارتی فوج اور میڈیا کو ایک اور زور دار طمانچہ،جس شخص کو دہشت گرد قرار دے کر مارنے کی خبر دی وہ ڈی جی ایس آئی پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پیش کر دیا۔


ایس ایس جی حوالدار کو مارنے کا دعوی فالس فلیگ آپریشن نکلا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار آصف عرف موسیٰ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔حوالدار آصف عرف موسیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج،میڈیا کےدعوے کے بعد مجھے کالیں آنا شروع ہوگئیں،کالز میں بتایا گیا کہ مجھے بھارتی فوج نے ماردیا ہے،میں گھر میں بیٹھ کر دعوؤں پر حیران ہورہا تھا ،