ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کومل عزیز خان نے شوبز کو مستقل خیرباد کہہ دیا


اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی-


اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکاری سے دور ہونے کا فیصلہ انہوں نے ذاتی ترقی، کاروبار اور مالی خودمختاری پر توجہ دینے کے لیے کیا ہے وہ اپنی زندگی میں ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں، جس میں اپنا کاروبار قائم کرنا، معاشی طور پر خودمختار ہونا اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے ساتھ خود سے محبت کے سفر کو اہمیت دینا شامل ہے اداکارہ آخری مرتبہ 2021 میں ڈرامہ سیریل ’مہلت‘ میں نظر آئی تھیں۔


کومل عزیز خان کے مطابق وہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں، تاہم انہوں نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے میں تاخیر کی، وہ چاہتی تھیں کہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ کے بغیر اپنی زندگی کے اس باب کو مکمل طور پر بند کرسکیں اور نئی ترجیحات پر توجہ دیں۔


https://www.instagram.com/p/De0jPVnjNZ5/?img_index=1


کومل عزیز خان نے اپنے اداکاری کے دور میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ ان کے کاروبار، مستقبل اور زندگی میں نصیب و برکت کے لیے دعا کریں۔