جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہمدرد لیبارٹری کو ایوریج بل چارج کرنےکی لیسکو کی اپیل خارج


وفاقی آئینی عدالت نے ہمدرد لیبارٹری کو اوسط بنیاد پر بجلی کا بل چارج کرنے سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے-


جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر میٹر خراب تھا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ میٹر لیسکو کی ملکیت ہے اور صارف پر میٹر میں ردوبدل کا کوئی الزام بھی نہیں۔


لیسکو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف کا فرنٹ اور بیک اپ، دونوں میٹر خراب تھے، اسی وجہ سے اوسط بلنگ کی گئی۔


اس پر ہمدرد لیبارٹری کے وکیل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق بیک اپ میٹر خراب نہیں تھا, فرنٹ میٹر خراب ہونے کی صورت میں بیک اپ میٹر، فرنٹ میٹر کی جگہ کام کرنے لگتا ہے۔


عدالت نے لیسکو کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔