Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق تازہ جائزہ رپورٹ جاری


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز جاری اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 2027 میں 3.7 فیصد رہنےکی پیشگوئی برقرار رکھی ہے، جو حکومت کے 4 فیصد بجٹ ہدف سے کم ہے۔ بینک نے مہنگائی کی اوسط شرح 8.3 فیصد رہنےکا اندازہ لگایا ہے، جو حکومت کے 7 فیصد ہدف اور اسٹیٹ بینک کی 5 سے 7 فیصد کی درمیانی مدت کی حد سے زیادہ ہے۔


اے ڈی بی نے اپنی تازہ ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ توانائی، نقل و حمل اور زرعی اجناس کی لاگت میں اضافے کے باعث ملکی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔


بینک نے جولائی میں جاری اپنی سابقہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اپریل 2026 میں اس نے شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔


رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع بڑھنے کی صورت میں پاکستان کے لیے توانائی کی درآمدی لاگت اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کی لیبر مارکیٹ متاثر ہونے سے ترسیلات زر پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔


https://x.com/ADB_HQ/status/2102551019246772254?s=20


حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کی واپسی، عالمی سطح پر مالی معاونت کی سخت شر ائط، ٹیکس وصولیوں میں کمی، موسمیاتی اثرات سے زرعی نقصانات اور توانائی کے شعبے سمیت سر کاری اداروں میں اصلاحات میں تاخیر بھی معاشی منظرنامے کے لیے خطرات قرار دیے گئے ہیں۔


اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی، جس میں خدمات، صنعت، زراعت اور نجی سرمایہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔ زرعی شعبے نے سیلاب سے بڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود 2.9 فیصد نمو کی، جبکہ نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا،انفارمیشن اور کمیونیکیشن شعبے کی شرح نمو 7.5 فیصد رہی-


اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے مطابق معاشی اصلاحات کا تسلسل نجی سرمایہ کاری بڑھانے، بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں معیشت کو مضبوط بنانے اور زیادہ جامع معاشی ترقی کے لیے اہم ہوگا-