کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائدکردی گئی، نئے قانون کے تحت ریاست میں یکم جنوری 2027 سے شادی کے لیے عمر 18 سال ہونا لازمی ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر کی جانب سے بل پر دستخط کے بعد کیلیفورنیا امریکا کی اٹھارہویں ر یاست بن گئی ہے جہاں شادی کے لیے قانونی عمر 18 سال ہے، جب کہ بقیہ 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی قانونی ہے۔
اس سے قبل کیلیفورنیا میں قانون کے تحت کسی بھی عمر کے نابالغ افراد اپنے والدین کی رضامندی سے عدالت سے شادی کی اجازت حاصل کر سکتے تھے۔
کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے والی تنظیم اَن چینڈ ایٹ لاسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔
گورنر گیون نیوسم نے قانون کو نوجوانوں اور کم عمر افراد کے تحفظ کے لیے ایک دیرینہ ضرورت قرار دیا۔
اس موقع پر چائلڈ میرج کے خلاف مہم چلانے والی کورٹنی اسٹوڈن بھی موجود تھیں، جن کی 16 سال کی عمر میں والدین کی اجازت سے 50 سالہ اداکار ڈگ ہچیسن سے شادی ہوئی تھی، چائلڈ میرج سے متاثرہ دیگر افراد نے بھی قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔
کیلیفورنیا میں اس سے قبل کم عمری کی شادی کے لیے کوئی مقررہ قانونی عمر نہیں تھی، تاہم والدین کی رضامندی اور جج کی منظوری ضروری تھی،چائلڈ میرج کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکا کی مزید ریاستوں میں بھی کم عمری کی شادی کے قوانین تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں


ضلع ٹانگ میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


