بنکاک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

مصنف:
بنکاک میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے نظام زندگی متاثر اور ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شدید بارش کے بعد مختلف علاقوں اور گھروں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ سیلاب کے باعث متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تھائی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اتوار تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی وجہ وسطی خطے میں کم دباؤ کا طاقتور نظام اور جنوب مغربی مون سون کی ہواؤں میں شدت ہے۔حکام کے مطابق بنکاک کی بڑی نہروں میں بارش کے باعث پانی کی سطح 20 سینٹی میٹر سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ملک بھر کے 21 صوبوں میں 84 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں
مزید پڑھیں




