Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

چاند کی مٹی میں چھپے مقناطیسی رازنے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

moon-far-side-093703671-16×9

چاند کی مٹی میں آج بھی اس کے قدیم ماضی کے راز محفوظ ہیں چین کے چانگ ای-6 مشن کے ذریعے زمین پر لائے گئے چاند کے نمونوں میں سائنس دانوں نے دھاتی لوہے کی ایک ایسی شکل دریافت کی ہے جو قدرتی چاند کی مٹی میں اس سے پہلے رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔


محققین کے مطابق انتہائی باریک ذرات کی صورت میں موجود یہ ’گاما آئرن‘ چاند کی سطح پر اربوں سال پہلے ہونے والے شدید ٹکراؤ کے دو ران بننےوالے شیشے جیسے ذرات میں محفوظ ہے یہ ننھے ذرات چاند کے قدیم مقناطیسی میدان کی یادیں اپنے اندر محفوظ رکھ سکتے ہیں، سا ئنس دان انہیں ایک طرح کے’مقناطیسی فوسل‘ قرار دے رہے ہیں، جن کے ذریعے چاند کے اس دور کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے جب و ہاں آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور مقناطیسی میدان موجود تھا۔


https://x.com/tobyliiiiiiiiii/status/1797798002146623848?s=20


چاند آج عالمی مقناطیسی میدان نہیں رکھتا، تاہم اس کی چٹانوں اور مٹی میں قدیم مقناطیسی سرگرمی کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ نئی دریافت سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد دے سکتی ہے کہ چاند کا مقناطیسی ماحول کب، کیسے اور کیوں کمزور ہوا،چانگ ای-6 مشن نے 2024 میں چاند کے دور دراز حصے سے پہلی بار نمونے زمین پر پہنچائے تھے۔ انہی نمونوں کے مسلسل مطالعے سے چاند کی ساخت اور اس کے ارتقائی سفر کے بارے میں نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔


چانگ ای-6 مشن نے 2024 میں چاند کے دور دراز حصے سے پہلی بار نمونے زمین پر پہنچائے تھے۔ انہی نمونوں کے مسلسل مطالعے سے چاند کی ساخت اور اس کے ارتقائی سفر کے بارے میں نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔