وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے-
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی،جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت ہوگئی ہے۔
https://x.com/MehwishQamas/status/2108932796618346536?s=20
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلیا تھا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثنا اللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔





