پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس اہلکاروں کے لیے ڈرونز اور دیگر ضرو ری سامان فوری فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہدا پیکیج اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے-
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں شہدا پیکیج میں اضافے اور اہلکاروں کی تنخو اہوں کے معاملے پر بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے لیے 170 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا معاملہ زیرِ عمل ہے ضم شدہ اضلاع اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کےلیےمنصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور جلد اس حوالے سے مشاورت شروع ہوگی۔
گورنر نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات کے حالیہ دورے کے دوران صوبے کے سڑکوں کے بنیاد ی ڈھانچے سے متعلق مختلف امور پر بات ہوئی انہوں نے شمالی بائی پاس کا کام فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اپر اور لوئر چترال، دیر اور چکدرہ کے راستوں سمیت دیگر اہم سڑکوں کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ اور سوات ایکسپریس وے پر حادثات کی صورت میں فور ی طبی امداد کی فراہمی کے لیے درمیانی مقامات پر ریسکیو اور صحت کی سہولتیں ہو نی چاہییں، صوبے کے جنوبی علاقوں میں بائی پاس کی تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
گورنر نے کہا کہ آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام سرکاری اداروں کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا محصولات وصول کریں۔ حکومت صوبے کو قرض یا اضافی مالی مدد کے سہارے چلانے کے بجائے اداروں کو مضبوط اور خود کفیل بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غیر ضروری یا غیر قانونی بھرتیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صحت کے شعبے میں بھی اصلا حات متعارف کرائی جا رہی ہیں، تاہم کسی بہتر نظام کو ختم کرنے کے بجائے اس میں بہتری لائی جائے گی۔
فہصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹس کی تنخواہوں اور سروس اسٹرکچر سے متعلق مسائل بھی زیر غور ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اداروں کو مضبوط بنایا جا ئے تاکہ وہ مستقل بنیادوں پر اپنے معاملات چلا سکیں۔
مزید پڑھیں


