فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
مصنف:
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد ہوئی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر برطانوی مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، پاک برطانیہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر گفتگوکی گئی،دونوں جانب سے پاکستان، برطانیہ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا،پاکستان اور برطانیہ نےباہمی فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں




