Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد چل بسے

مصنف:

جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق کانگو فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار وفد کے 12 ارکان اور طیارے کا عملہ بھی حادثے میں ہلاک ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔