پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور ایس ایچ او بی ڈویژن عظیم حفیظ سے محمد رحمان مہر کی ملاقات

مصنف:

قصور ایس ایچ او بی ڈویژن عظیم حفیظ سے محمد رحمان مہر کی اہم ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال


قصور (نمائندہ خصوصی) تھانہ بی ڈویژن قصور کے ایس ایچ او عظیم حفیظ سے انجمن آرائیاں یوتھ ونگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری محمد رحمان مہر نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل، انسدادِ جرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران محمد رحمان مہر نے عظیم حفیظ کو بطور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم حفیظ کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور امن و امان کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن سے شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔ محمد رحمان مہر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں، منشیات کے خاتمے کے لیے اقدامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی کوششیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عظیم حفیظ نے محمد رحمان مہر کی نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ، باہمی اعتماد اور تعاون جرائم کے خاتمے اور پُرامن معاشرے کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے مؤثر سدباب کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔