میں بنت محبوب میرا تعارف بہت سادہ سا ہے،اور مختصر سا ہےایسا سمجھیں کہ اب تک گم نام ہوں میرے پاس بتانے کو کوئی بڑا نام، کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے۔
میں بس ایک لکھنے والی ہوں۔ ابھی تک ٹی وی پر ایک ہی ڈرامہ لکھا ہے، اور کبھی کبھی سوشل میڈیا پر دل کی بات لکھ کر شیئر کر دیتی ہوں۔مختلف چینل پر اپنا کلام پڑھنے کا موقع ملا ۔مگر سب کچھ اللہ کی۔ مہربانی سے
اصل میں تعارف اور تعریف تو صرف میرے خدا کی ہے۔
لکھنا میرا کمال نہیں، یہ میرے اللہ کا دیا ہوا ہے۔ اس نے مجھے سوچ دی، اس نے مجھے لفظ دیے، اس نے میرے دل میں احساس رکھا کہ میں لکھ سکوں۔ میں تو بس ایک ذریعہ ہوں، لکھوانے والا وہی ہے۔
جو کچھ بھی میرے پاس ہے، میری سوچ، میرا قلم، میرے لفظ، سب اسی کا دیا ہوا ہے۔ اگر آج لوگ میری تحریر کو پسند کرتے ہیں تو یہ میری خوبی نہیں، میرے رب کا کرم ہے۔
مزید پڑھیں






