وزیراعظم سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان سے سوڈان کےوزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے ملاقات کی جس دوران شہباز شریف نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، دفاع، تعلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع ہیں، دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے چاہتےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور سوڈان کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں سوڈان اپنے موجودہ بحران سے نکل کر پرامن، مستحکم اور خوشحال ملک کےطورپر ابھرے، دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، دفاع، تعلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔سوڈانی وزیر داخلہ نےمشکل صورتحال میں پاکستان کی جانب سے انسانی و طبی امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن اور ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے کوششوں کو بھی سراہا ۔
مزید پڑھیں





