جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نواز اور سالک حسین کے اختلافات پر رانا ثناء اللہ کا ردعمل، سیاسی محاذ آرائی کی تردید

rana sana

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سالک حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان کوئی حقیقی لڑائی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس پنجاب میں کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور وزیراعلیٰ مریم نواز میں اختلافات کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر الزام لگایا ہے، یہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ہاؤس آف کارڈ میں سے پہلا پتہ گرا ہے اور جلد ہی سارا ہاؤس آف کارڈ گر سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں میں درڑایں بڑھ گئی ہیں، کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔