جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، نوٹیفکیشن جاری


حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل چوتھی کمی ہے۔ رواں ہفتے اب تک پیٹرول 25روپے 32پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 20روپے 71پیسے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کا اطلاق 6 نومبر کیلئے ہوگا۔