جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کا شارع فیصل پر احتجاج کا اعلان


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے یہ فیصلہ بہادر آباد میں پارٹی مرکز پر سینئر رہنما وسیم اختر کی زیر صدارت مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تعلیمی بورڈ میں طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتیوں، میڈیکل کالجز میں جعلی مارک شیٹس پر داخلوں اور بلدیاتی قانون میں ترمیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وسیم اختر نے کہا کہ یہ ریلی سندھ حکومت کی خراب طرز حکمرانی اور تعلیم سمیت مختلف محکموں میں کرپشن کے خلاف نکالی جارہی ہے۔