میرا نام شمیم اختر ہے۔
ادبی نام "ایس اے شازِم" لکھتی ہوں۔
میرا تعلق ضلع سکھر سندھ کے شہر پنوعاقل کینٹ سے ہے۔
میں ایک نجی ادارے میں گزشتہ 15 برس سے سینیئر اسٹاف نرس کے فرائض انجام دے رہی ہوں۔ (یعنی پاکستان کی آبادی بڑھانے میں میرا بہت ہاتھ ہے) میں نے گریجویشن کی ڈگری کے ساتھ ساتھ پی این سی سے تصدیق شدہ مڈ وائف کی ڈگری حاصل کی ہے۔ لکھنے کا شوق تو بہت پرانا مطلب آٹھویں کلاس سے ہے۔ بچپن میں ایسے ہی دو تین ڈائریاں بھر دی تھی لکھ لکھ کر مگر باقاعدہ آغاز پچھلے دو سال سے کیا ہے، اس کے بعد سے سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مجھے شمیم اختر سے "شازِم" بننے میں تقریبا 27 سال کا عرصہ لگا۔ میں آنلائن اخبارات جیسے پہچان پاکستان نیوز، طالبِ نظر، دشتِ آرزو میگزین، لکھت لکھاری اکیڈمی، ایف جی اکیڈمی، سرائے سخن انٹرنیشنل میگزین، پیامِ سحر میگزین، ادبی دنیا رائٹرز قلب، فکر ظفر میگزین، تجلی رائٹرز حب وغیرہ میں اکثر و پیشتر لکھتی رکھتی ہوں۔ اس کے علاوہ چھ، سات انتھالوجی کتب میں بھی لکھ چکی ہوں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے۔ میں عمیرہ احمد، نمرہ احمد کے ناولز کی شوقین ہوں، مجھے شاعری سے زیادہ لگاؤ ہے، مختلف ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کی ہیں۔ آج کل اپنی شاعری کی کتاب کی اشاعت کے لیے کوشاں ہوں، بس کسی سرپرست کی تلاش میں ہوں۔
مزید پڑھیں






