ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے گزشتہ روز یعنی 9 نومبر کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیٹلی اے بیکر کا نام سینیٹ کی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس نامزدگی کے بعد اسلام آباد میں تقریباً 2 سال بعد امریکا کو مستقل سفیر ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے,نیٹلی اے بیکر جنوری 2025 سے پاکستان میں امریکی مشن کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ستمبر میں ڈپٹی چیف آف مشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی قائم مقام امریکی سفیر کے طور پر کام کرتی رہیں،نیٹلی بیکر کی بطور امریکی سفیر نامزدگی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی نیٹلی بیکر سینئر فارن سروس کی منسٹر کونسلر کلاس کی کیریئر سفارت کار ہیں،نیٹلی اے بیکر جنوری 2025ء سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بطور امریکی ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں منسٹر کو نسلر کا عہدہ حاصل ہے،انہوں نے 16 اگست 2024ء کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں نائب چیف آف مشن (DCM) کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔
اسلام آباد میں موجودہ تعیناتی سے قبل اگست 2021 سے جولائی 2024 تک وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارت خانے میں نائب چیف آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں ان کے سابقہ عہدوں میں امریکی محکمۂ خارجہ کے بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں دفتر برائے شمالی افریقی امور کی ڈائریکٹر، لیبیا میں امریکی مشن کی نائب سربراہ مشن و ناظم الامور، دبئی میں امریکی قونصل خانے کے ایران ریجنل پریزنس آفس کی نائب ڈائریکٹر، ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بطور ثقافتی امور کی افسر اور کویت میں امریکی سفارت خانے میں اقتصادی امور کی کونسلر کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔
انہوں نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017ء کی مایہ ناز گریجویٹ بھی ہیں۔ نیٹلی بیکر عربی، ہسپا نو ی، فارسی اور روسی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔
حالیہ نامزدگی کے بعد نیٹلی اے بیکر کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہو گی نیٹلی بیکر کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور علاقائی امور پر سفارتی روابط جاری ہیں ان سے قبل ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفیر تھے-
مزید پڑھیں




