شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن،میزائل، دھماکا خیز مواد و دیگر آلات برآمد

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران میزائل، دھماکا خیز مواد و دیگر آلات برآمد کر لیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی, گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی گئی، جبکہ حسو خیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 ٹارگٹ مقامات کلیئر کر دیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا کلیئرنس آپریشن کے دوران حسو خیل سے 1 الفاروق میزائل، 200 کلو گرام یوریا اور دیگر متعلقہ آلات بھی برآمد کیے گئےعلاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیرِ استعمال مقامات کو کلیئر کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔




