پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے لیے الگ ہیڈ کوچ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے الگ ہیڈ کوچ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-


ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس فیصلے سے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ ٹیم میں کوچنگ کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہےجس کے بعد موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ریڈ بال کرکٹ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔


مائیک ہیسن نے بھی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وہ آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف پا کستان کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی رہنمائی کریں گے اس کے علاوہ ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب اور ٹیم میں اہم تبدیلیوں کے معاملا ت میں بھی ان کا مرکزی کردار ہے۔

`

پی سی بی ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کا بورڈ کے ساتھ کوچنگ معاہدہ 2027 تک ہے، جبکہ ان کی مستقبل کی کوچنگ سے متعلق حتمی فیصلہ ورلڈ کپ 2027 کے بعد کیا جائے گا۔ فی الحال بورڈ تینوں فارمیٹس میں انہی کی نگرانی میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔