پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ساؤتھ ایئر نے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کر دیں


پاکستان کی مقامی ایئرلائن ’ساؤتھ ایئر‘ نے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔


پاکستان کے دو بڑے شہروں پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے ساؤتھ ایئر نے علامہ اقبال ڈے کے موقع پر اس روٹ پر اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،اس نئے روٹ پر فضائی سروس شروع ہونے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اضافی سہولت میسر آئےگی جبکہ دونوں شہروں کے درمیان آمدورفت میں لگنے والے وقت میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔


ابتدائی طور پر ساؤتھ ایئر اس روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔ اس سروس کے ذریعے پہلی پرواز کی روانگی کا وقت آج دوپہر تقر یباً ایک بج کر 10 منٹ طے تھا ایئر لائن کے مطابق اس روٹ پر پرواز کا دورانیہ تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹہ ہوگا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی روٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔


 ساؤتھ ایئر پاکستان کی ایک مقامی ایئرلائن ہے جس نے ملک کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اضلاع کو فضائی نیٹ ورک سے جوڑ نے کے لیے متعدد نئے روٹس متعارف کرائے ہیں ایئرلائن اس وقت اسلام آباد سے سکھر، بہاول پور اور رحیم یار خان تک پروزیں آپریٹ کر رہی ہے جب کہ کراچی سے بہاول پور، پنجگور، سکھر، تربت، رحیم یار خان اور گوادر پر بھی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔


اس کے علاوہ سکھر سے کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ جب کہ بہاولپور سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے روٹ پر بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہےلاہور سے بہاولپور، رحیم یار خان کے بعد اب پشاور کے لیے بھی فضائی سفر شروع کر دیا گیا ہے۔ پشاور پنجگور اور تربت کے بعد لاہور اور کوئٹہ سے سکھر اور گوادر کے روٹ پر بھی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔


محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کےمطابق پیر پیر کے روز کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور ساؤتھ ایئر کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی اجلاس میں فضا ئی رابطوں، سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت، اسکردو اور چلاس کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے سے متعلق امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔