ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے شوہر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں گزشتہ روز قتل کی گئی ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ جامع مسجد گلشن آباد، اڈیالہ روڈ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر ربیعہ احسن قتل کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
ملزم احسن کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت وحید کی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاتھانہ صدر بیرونی پولیس ملزم احسن کو لیکر عدالت سے روانہ ہوگئی۔
اس سے قبل پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا تھامقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی،پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جا ری ہے۔
مزید پڑھیں





