یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حملہ پیر، 9 نومبر 2026ء کی علی الصبح روس کے شہر کریشی میں کیا گیا، جہاں واقع کیریشی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا,حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ متعدد مقامات پر عما رتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
کیریشی ریفائنری روس کی دوسری بڑی تیل صاف کرنے والی تنصیب ہے، جسے کیریشینفتے اورگ سنتیز بھی کہا جاتا ہے۔ اس ریفائنری میں سالانہ تقریباً 2 کروڑ میٹرک ٹن خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت ہے، جو تقریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ بنتی ہے۔
یہاں پٹرول، ڈیزل، فضائی ایندھن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ روس کے شمال مغربی علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے لیے یہ تنصیب انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔





