دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھرپہلےنمبر پر آ گیا لاہور کا اے کیوآئی 563 ریکارڈ ،ملتان،فیصل آباد اور بہاولپور کی فضا بھی شدید آلودہ ہوگئی ، بڑی تعدادمیں لوگ گلےاورسانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھرپہلےنمبر پر آ گیا ،فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔پنجاب حکومت کے ایئر کوالٹی انڈیکس ویب سائٹ کے مطابق شہر میں آلودگی کی شرح 499 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
آلودہ فضا کے باعث شہری گلے کی خرابی، کھانسی اور سانس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں ایئر کوا لٹی انڈیکس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سموگ کی شدت عروج پر ہے، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جنوبی پنجاب کے تمام بڑے شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 392 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔
مزید پڑھیں





