Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی سی بی کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ درکار، درخواستیں طلب

pcb
مصنف:

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری کر دیا ہے۔


پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن ہونا ضروری ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لیے کم از کم پانچ سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔خواہش مند امیدواروں کو 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں۔ ایشین گیمز ان کی آخری سیریز ہوگی۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL