پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پب جی موبائل گلوبل اوپن سیزن 2 میں Infinix GT 50 Proپاکستانی گیمنگ کمیونٹی کی توجہ کا مرکز

مصنف:

پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر پب جی موبائل گلوبل اوپن (PMGO) سیزن 2 کا فائنل 25 اکتوبر کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان نے کی، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی اور 24 اور 25 اکتوبر کو دو روز تک سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔


کئی سالوں سے پاکستان کے گیمنگ شائقین دنیا کے بڑے ٹورنامنٹس کو صرف اسکرینوں پر دیکھتے آئے ہیں، لیکن اس بار عالمی سطح کے مقابلے پاکستانی شائقین کے اپنے شہر میں منعقد ہوئے۔ فائنل کے دن 16 ٹیموں نے ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کیا، جس میں Team Wolves Esportsنے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔


اس ایونٹ میں انفینکس نے اپنے گیمنگ اسمارٹ فون Infinix GT 50 Pro کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ کمپنی نے اس موقع پر گیمنگ کے شوقین افراد کو براہِ راست عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ Infinix GT 50 Pro خریدنے والے صارفین کو چار ٹکٹس دیے گئے، جن میں خریدار کا اپنا ٹکٹ بھی شامل تھا۔ ان ٹکٹس کے ذریعے صارفین کو VIP نشستوں پر بیٹھ کر میچز دیکھنے کا موقع ملا۔


اس بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس پاکستان کے سی ای او سائمن فینگ نے کہا" پب جی موبائل گلوبل اوپن(PMGO)سیزن ٹو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی اسپورٹس اور گیمنگ کمیونٹی نے کتنی ترقی کی ہے۔ پاکستانی گیمرز میں ہمیشہ سے صلاحیت موجود رہی ہے۔ Infinix GT 50 Pro کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ انہیں ایسی کارکردگی فراہم کی جائے جو ان کی صلاحیتوں کا ساتھ دے سکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس اہم موقع کا حصہ بنے اور ہم پاکستان کی گیمنگ کمیونٹی کی حمایت جاری رکھیں گے، جس کی محنت اس شعبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔"


پاکستان میں پہلی بار اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد نے مقامی گیمنگ کمیونٹی کو عالمی سطح کے مقابلے اپنے ملک میں دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر انفینکس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں گیمنگ کے فروغ، نوجوان گیمرز کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے سے وابستہ کمیونٹی کی مدد جاری رکھے گا۔