پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مرکزی مسلم لیگ حمایت جاری رکھے گی،خالد مسعود سندھو

khalid Masood Sandhu
مصنف:

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ،کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مرکزی مسلم لیگ حمایت جاری رکھے گی،کشمیر و پاکستان لازم وملزوم ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دیا جائے، بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر جہدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا


خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے، 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی سرکار کی جانب سے مذموم کوششیں جاری ہیں، عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے، لیکن کشمیری عوام کی قومی شناخت اور حق خودارادیت کے مطالبے کو ختم نہیں کیا جا سکا، کشمیری آج بھی سبز ہلالی پرچم اٹھائے جانیں قربان کر رہے ہیں،ہر کشمیری کی شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید تیز ہو رہی ہے،پاکستان کے حکمران بھی کشمیریوں کے ساتھ وفا کریں،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی آواز عالمی سطح تک پہنچانے اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات کو سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔