منشیات کیس:انمول پنکی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

مصنف:
انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں ملزمہ انمول پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں انمول پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس پر انہوں نے صحت جرم قبول کرنے سے انکار کردیا،عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔




